جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’ بچی پر میں نے نہیں اس کے بھائیوں سے تشدد کیا‘‘ 7سالہ بچی کائنات کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں ملزم عارف شاہ نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا ،افسوسناک انکشافات

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ بچی پر میں نے نہیں اس کے بھائیوں سے تشدد کیا‘‘ 7سالہ بچی کائنات کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں ملزم عارف شاہ نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا ،افسوسناک انکشافات کراچی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں 7سالہ بچی کائنات کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں ملزم عارف شاہ نے اقبالی بیان ریکارڈ کرادیا

ملزم کا کہنا ہے کہ  بچی پر میں نے نہیں اس کے بھائیوں سے تشدد کیا ۔بچی سے زیادتی کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن زیادتی نہیں کی ۔عدالت نے 3ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل ر وانہ کردیا ہے ۔ جمعرات کو انسددا دہشت گردی کی عدالت میں کائنات قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت ملزم عارف شاہ نے اقبالی بیان میں کہا کہ وقوع والے روز ساڑھے دس بجے رات کو گھر آیا تھا۔میں نے سات سالہ بچی و لالچ دے کر غلط کام کے لیے اکسایا ۔میری بیوی نے مجھے دیکھ لیا اور اس کے بعد مجھے خوب لعن طعن کی۔میں نے یہ ارادہ ترک کیا اور کمرے میں جا کر سو گیا۔میری والدہ نے مجھے جگا کر کہا کہ کائنات کے بھائی اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔والدہ نے کہا کہ کائنات کو کچھ ہو گیا ہے اسے فوری اسپتال لے جاو۔میں والدہ کے کہنے پر اسے دارلصحت اسپتال لے آیا جہاں مجھے پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان میں حیدر علی شاہ،الطاف شاہ اور شاہد محمود شامل ہیں،،ملزم عارف شاہ کو زیر دفع 164 کے اقبالی بیان کے بعد مجسٹریٹ نے جیل بھیج دیا تھا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اقبالی بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنا کر سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…