پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

ملک میں تبدیلی کی لہر آنے کے بعدپیش قدمی جاری،روپے کے مقابلے میں ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر مزیدکم ہوگئی

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی،جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں20پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں کمی جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے جمعرات کوانٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالرکی قدرمیں مزید20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید123.60روپے سے گھٹ کر123.40روپے اور قیمت فروخت123.70روپے سے گھٹ کر123.50روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید میں30پیسے اور فروخت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.30روپے سے گھٹ کر121.00روپے اورقیمت فروخت122.50روپے سے گھٹ کر122.30روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں1.00روپے اور قیمت فروخت میں 20پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں 4.00روپے اورقیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید134.50روپے سے گھٹ کر133.50روپے اورقیمت فروخت140.00روپے سے گھٹ کر139.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید153.00روپے سے بڑھ کر149.00روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے گھٹ کر156.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قدرمیں40پیسے اوریواے ای درہم کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.60روپے سے گھٹ کر31.20روپے اورقیمت فروخت32.60روپے سے گھٹ کر32.20روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید32.60روپے سے گھٹ کر32.10روپے اورقیمت فروخت33.60روپے سے گھٹ کر33.10روپے ہوگئی ۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خرید18.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…