اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

مبینہ کرپشن میں گرفتارفواد حسن فواد کے بھائی وقار حسن کی نیب سے بچنے کیلئے سرتوڑ کوششیں،ہائیکورٹ نے ایسا فیصلہ سنادیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 16  اگست‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)مبینہ کر پشن میں گر فتار فواد حسن فواد کے بھائی وقار حسن نے نیب کی گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے جائیداد کے معاملے میں وقار حسن کو نیب تحقیقات میں شامل ہونیکی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے وقار حسن کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدنان شجاع بٹ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب میں اس کے موکل وقار حسن کے خلاف

بے نامی جائیداد کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، انکوائری میں شامل ہونے کے باوجود گرفتاری کا خدشہ ہے درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیب کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے نیب وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ وقار حسن کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، جس پر نیب وکیل کا کہنا تھا کہ وقار حسن کے خلاف تحقیقات کر رہے ہیں تاہم وارنٹ گرفتاری حاصل نہیں کیے جس پرعدالت نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…