جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

خیبرپختونخوامیں تبدیلی کادوسرا دور شروع،پانچ سال قبل پیشگوئی کررہاہوں تیسری مرتبہ بھی تحریک انصاف ہی کی حکومت آئے گی، بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 16  اگست‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواکے نومنتخب وزیراعلیٰ محمودخان نے کہاہے کہ صوبے میں بہترطرزحکمرانی کے ساتھ میرٹ اورشفافیت کو ہرصورت لاگوکیاجائیگا، انتخابات کے دوران جو وعدے کئے تھے اسے ہرحال میں پورے کئے جائینگے تعلیم وصحت اور سماجی شعبوں کی ترقی انکی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اپنے انتخاب کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ نے صوبائی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریرکرتے ہوئے انہوں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ

شفاف طریقے سے انتخابی عمل کے دوران عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے انہوں نے کہاکہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی تحریک انصاف نے صوبے میں دوسری بار کامیابی حاصل کی ہے لیکن پانچ سال قبل پیشگوئی کررہاہوں تیسری مرتبہ بھی تحریک انصاف ہی کی حکومت آئے گی۔انتخابات کے دوران پارٹی نے قوم کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں ان پر من وعن عمل درآمدکیاجائیگا بدلاؤکے جس سفرکاآغازعمران خان نے کیاتھا اس کو ہرصورت میں منزل تک پہنچایاجائے گا میرٹ اور شفافیت کے نفاذ کے بعد کسی قسم کی مصالحت سے کام نہیں لیاجائے گا اداروں کے اندر موجود سیاست کاخاتمہ ہوگا کرپشن کے خلاف جہاد ہوگا خواتین اور اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنایاجائے گاپارٹی ویژن کے مطابق انسانوں پر سرمایہ کاری کی جائے گی عوام ہی تحریک انصاف کی ترجیح ہے بہترطرزحکمرانی کے ذریعے اہداف کے حصول کویقینی بنایاجائے گا تعلیم،صحت اور سماجی شعبوں کو ترجیحات میں شامل کرکے اس کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے اس وقت صوبے میں جاری میگاپراجیکٹ بی آرٹی اورسوات ایکسپریس وے سمیت پن بجلی چھوٹے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچائینگے ۔ صوبے کے 60فیصدسے زائد نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی اسی طرح معدنیات اور صنعتی ترقی پرخصوصی توجہ دی جائے گی

روزگار کے نئے مواقع دریافت کئے جائینگے زراعت،ماحولیات اور فوڈسکیورٹی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیاجائے گانومنتخب وزیراعلیٰ نے کہاکہ قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد اب وہاں اداروں کاقیام ایک اوربڑاچیلنج ہے تمام فریقین کے ساتھ مل کر قبائلی اضلاع کے مسائل کوحل کیاجائے گااور اس سلسلے میں حکومت کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کاتعاون بھی درکارہوگا۔انہوں نے کہاکہ

پی ایس ڈی پی ،این ایف سی اورپن بجلی کے بقایاجات میں مزید آمدنی کے حصول کی کوشش کی جائے گی طویل عرصے بعد خیبرپختونخوا اور وفاق میں ایک ہی حکومت آئی ہے صوبے کے وہ مسائل جو مرکز کے ساتھ وابستہ ہیں انہیں حل کئے جائینگے کیونکہ ماضی میں خیبرپختونخواکے ساتھ بہت زیادہ ہوئی ہے لیکن ان اہداف کاحصول اکیلے ممکن نہیں اپوزیشن کے ساتھ مل کرکام کیاجائیگا۔اپنی تقریرکے آخرمیں انہوں نے پاکستان زندہ باد کانعرہ لگایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…