منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کو بہت جلد ن لیگ کی سازش کا اندازہ ہو گیا، الیکشن کے بعد عمران خان نے جتنے فیصلے کیے وہ درست نکلے، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی جلد ہی مل کر کیا کرنیوالے ہیں؟ پیپلز پارٹی ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ کیوں نہیں دے گی؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو بھائیوں نے ایک گائے آپس میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا‘ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی سے کہا تم گائے کا اگلا حصہ لے لو اور میں پچھلا لے لیتا ہوں‘ چھوٹا بھائی مان گیا‘ اب چھوٹا بھائی گائے کو چارہ کھلاتا تھا اور بڑا بھائی اس کا دودھ پی جاتا تھا‘ چھوٹے بھائی کو چند دن بعد بڑے بھائی کی سازش کا اندازہ ہوگیا‘ اس نے گائے کو چارہ ڈالنا بند کر دیا تھا‘

گائے چند دن بعد مر گئی یوں دونوں بھائی گائے سے محروم ہو گئے‘ یہ کہانی متحدہ اپوزیشن کی کہانی سے ملتی جلتی ہے‘ ن لیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو گائے کا اگلا حصہ دے کر خود پچھلا حصہ لے لیا تھا‘ اس کا خیال تھا گائے کو چارہ پیپلز پارٹی ڈالے گی اور دودھ یہ پئیں گے مگر پیپلز پارٹی کو بہت جلد سازش کا اندازہ ہوگیا‘ پیپلزپارٹی نے گائے کو چارا ڈالنا بند کر دیا لہٰذا آج اپوزیشن کی گائے پنجاب اسمبلی میں انتقال کر گئی‘ کل قومی اسمبلی میں ۔۔اس کی تدفین ہو جائے گی‘ ہمیں آج ماننا ہو گا ۔۔الیکشن کے بعد عمران خان نے جتنے فیصلے کئے وہ درست نکلے اور میاں شہباز شریف کے ایک مہینے کے تمام فیصلے غلط ثابت ہوئے‘ میاں شہباز شریف نے 13 جولائی کو لاہور ائیرپورٹ پہنچنے کا فیصلہ کیا‘ یہ نہیں پہنچ سکے‘ 25 جولائی کی رات الیکشن کے نتائج مسترد کئے لیکن اگلے دن قومی اسمبلی میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا‘ گرینڈ اپوزیشن بنائی‘ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپوزیشن لیڈر کیلئے ان سے ووٹ لے لئے لیکن آج پنجاب اسمبلی میں سپیکر شپ کیلئے ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے‘ یہ کل میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے بھی ووٹ نہیں دیں گے اور انہوں نے پنجاب میں پارٹی حمزہ شہباز شریف کے حوالے کر دی‘ آج ان کے 15 ایم پی ایز نے چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دے دیا‘

یہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک کا آغاز ہے اور یہ 15 لوگ چھ ماہ میں 50 ہوجائیں گے‘ میرا خیال ہے کل سے متحدہ اپوزیشن متحدہ نہیں رہے گی اور بہت جلد پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک میثاق جمہوریت ہو جائے گا اور یہ دونوں ایوان میں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گے‘ ان حالات میں ن لیگ کا سیاسی مستقبل کیا ہے؟ یہ ہمارا آج کا ایشو ہوگا‘ کل پیپلز پارٹی ن لیگ کے امیدواروں کو ووٹ کیوں نہیں دے گی اور کیا چودھری پرویزالٰہی پنجاب میں واقعی ن لیگ کا فارورڈ بلاک بنائیں گے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے ہمارے ساتھ رہیے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…