لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018ء میں وفاق میں کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کامیابی حاصل کی اور اس کے نتیجے میں تحریک انصاف نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی کر لیا ہے، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی عمل میں آ چکا ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بھی ڈپٹی سپیکر کی نشست تحریک انصاف کے حصے میں آ گئی ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلا بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایسا دبنگ بیان جاری کیا ہے کہ مخالفین کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مخالفین کہتے تھے جناب عمران خان سیاست کرنا نہیں جانتا۔ آج وفاق، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں عمران خان کی حکومت ہے۔ سوچو اگر اس کو سیاست کرنا آتی تو کیا ہوتا۔۔۔‘‘