لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میں فاورڈ بلا ک نہیں بنانا چاہتے مگر انکے لوگ تعاون کر رہے ہیں ‘ وزیراعلی کے انتخاب سے پنجاب پرچھائی تاریک رات سے آزادی ملے گی،شہبازشریف پنجاب میں ون مین شوبنے رہے‘ پنجاب کے عوام نے طوق غلامی کواتار پھینکا ہے،ہماری ترجیح عام آدمی کے مسائل حل کرناہے۔ جمعرات کو سپیکرکے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود الرشید نے کہا کہ
پنجاب کے عوام نے طوق غلامی کواتار پھینکا ہے،ہماری ترجیح عام آدمی کے مسائل حل کرناہے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دس سالوں میں پینے کے صاف پانی میں اربوں روپے کرپشن ہوئی،فیملی اور پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی بنا کر پنجاب کے عوام کو غلام بنایا گیا تھا،ہمارا فوکس عام لوگوں کی زندگی میں تبدیلیاں لانا ہوگی عوام کے اعتماد کے مطابق خدمت کرے گی، وزیراعلی کے انتخاب کے بعد پنجاب میں سنہری دورشروع ہوگا عام آدمی کو پینے کاصاف پانی اور بنیادی سہولتیں فراہم کرناہماراہدف ہے۔