اسلام آباد (آئی این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ووٹ نہ بھی دے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا،عمران خان ہی (آج)وزیراعظم ہوں گے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان ہی (آج)جمعہ کو وزیراعظم ہوں گے،اگر پیپلز پارٹی ووٹ نہ بھی دے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان (آج) جمعہ کی شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوں گے۔