لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہی مسجد ہمارے حوالے کر دیں، اسے بحال کر دیں گے، جتنا پیسہ لگے گا، میں لگاؤں گا، اس سے بہتر کوئی اور کام ہو ہی نہیں سکتا،
ملک ریاض نے حکومت کو بڑی پیش کش کر دی۔ ملک ریاض نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی، ملک ریاض نے کہا کہ یہ اللہ کا گھر ہے جو کرے گا اس کا فائدہ ہو گا، اس سے بہتر کوئی کام ہو ہی نہیں سکتا، انہوں نے کہا کہ اس کا بہت ثواب ہے، اس میں جتنا پیسہ لگے گا میں لگاؤں گا، ملک ریاض نے کہا کہ بادشاہی مسجد اگر اصل حالت میں بحال ہو جاتی ہے تو سب کو ثواب ہو گا۔ پروگرام میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے بادشاہی مسجد کی حالت زار سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے کہا کہ ایک بحریہ ٹاؤن مسجد کا انتظام دیکھیں اور دوسری جانب بادشاہ کی بنائی ہوئی اس مسجد کی حالت زار دیکھیں؟ سینئر صحافی نے کہا کہ اس کے بعد کمیٹی بنائی گئی، اس کمیٹی کے کامران لاشاری سربراہ مقرر ہوئے، انہوں نے کہا کہ پھر اوقاف والے آ گئے، آپس میں ٹکراؤ تھا، مسجد کی دیوار، چھتوں میں سوراخ ہیں، یہاں کچرے کے ڈھیر لگے ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان باب پاکستان اور بادشاہی مسجد کی فریاد بھی سن لیں۔