اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ پنجاب اسبملی کے سپیکر منتخب ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی سپیکر کیلئے 357 ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں سے 201 ووٹ پرویز الہیٰنے حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار چوہدر ی اقبال گجر نے 147 ووٹ حاصل کیے ۔کامیاب ہونے کے بعد پرویز الٰہی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ رانا محمد اقبال نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر ن لیگ کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی ۔