عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ پھر ٹوٹ گیا ،جانتے ہیں کس جج نے اپنا تعلق افتخار چوہدری سے جوڑتے ہوئے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی؟

16  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (سی پی پی)عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس اطہر من اللہ نے معذرت کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا تعلق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے رہا ہے اس وجہ سے افتخار چوہدری کی پارٹی کے رکن کی طرف سے دائر درخواست نہیں سن سکتا۔

بنچ ٹوٹنے کے بعد نیابنچ بنانے کے لیے معاملہ واپس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لیے 2رکنی بنچ جسٹس شوکت عزیز کی سربراہی میں قائم کیا گیا تھا،یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے لیے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں لارجر بینچ نے جمعرات کو سماعت کرنا تھی ،شہدافاؤنڈیشن کے حافظ احتشام احمد اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے درخواستیں دائرکی گئی ہیں ، ہائی کورٹ کے بینچ چیئرمین تحریک انصاف کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرنا تھی۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان سے متعلق جھوٹ بولا لہذا وہ صادق و امین نہیں رہے، آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وہ رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، انہیں وزیراعظم بننے سے روکا جائے۔پہلے یہ کیس جسٹس شوکت صدیقی کے پاس ہی تھا جن کے ساتھ جسٹس عامر فاروق بنچ میں شامل تھے،تاہم 29 جولائی کو بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کرکے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا گیا۔

مگر پھر یکم اگست کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب دونوں نے سماعت سے معذرت کرلی۔ذرائع نے بتایاکہ عمران خان کے وکیل جسٹس شوکت عزیزصدیقی پر جانبداری کی درخواست کرتے ہوئے کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست کریں گے ۔ہائی کورٹ کا بینچ چیئرمین تحریک انصاف کو وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…