پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کے بعد (ن)لیگی ممبر اسمبلی بھی بے قابو،ہوائی فائرنگ ،پولیس کافوری ایکشن ،ممبر اسمبلی کے والد کو گھر سے اٹھا لے گئی خود لاہور میں حلف برداری کی وجہ سے بچ نکلا

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(آن لائن)صوبہ پنجاب کے علاقے پاکپتن میں صدر پولیس نے لوگوں کو ہوائی فائرنگ سے ہراساں کرنے اور زمین کے حصے پر غیر قانونی طور پر بے جا مداخلت کرنے پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید علی‘ ان کے والد سینئر لیگی رہنما رانا احمد علی اور دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھرم پور گاؤں میں زمین کی ملکیت کے معاملے پر رانا احمد اور شرافت ڈوگر کے درمیان تنازع چل رہا تھا‘جس کے بعد شکایت کنندہ شرافت ڈوگر کی جانب سے ایف 5 معلوم افراد سمیت 45 نامعلوم افراد کے نام مقدمے میں نامزد کیا گیا۔اس تنازع کے بعد شرافت ڈوگر کی جانب سے فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرائی گئی تھی، جس میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی 148، 149، 452، 506/بی، 337/ ایچ 2 کی دفعات شامل کی گئی تھی۔پولیس نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد رانا احمد کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا جبکہ ان کے بیٹے نو منتخب رکن اسمبلی کو حلف برداری کے لیے لاہور میں ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افسر رضوان گوندل کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا کہ رانا احمد، ان کے بیٹے نوید علی،یونین کونسل چیئرمین بشیر احمد اور دیگر اور دیگر اس وقت شرافت ڈوگر کی زرعی زمین میں زبردستی داخل ہوئے، جب وہ اپنے ملازمین کے ہمراہ کام کر رہے تھے۔شرافت ڈوگر کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں رانا احمد، نوید علی، وقار احمد، بشیر احمد، اسلم اور دیگر نامعلوم 45 افراد کے نام درج کرائے گئے اور یہ الزام لگایا گیا کہ ملزمان نے ہوائی فائرنگ کرکے انہیں ہراساں کیا۔

تاہم مبینہ حملہ آوروں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اس زمین پر تنازع ہے اور یہ معاملہ سول اور جوڈیشل عدالتوں میں ہے، لہٰذا شکایت کنندہ اس زمین پر زرعات نہیں کرسکتے۔بعد ازاں علاقہ مجسٹریٹ نے رانا احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا، ادھر پاکپتن میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی جانب سے اس گرفتاری کیخلاف احتجاج بھی کیا گیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…