جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سوئیڈن:پراسرار حملے میں نقاب پوشوں نے80 گاڑیاں نذر آتش کر دیں

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک)سوئیڈن کے مغربی شہر گٹن برگ میں پراسرار نقاب پوشوں نے 80 سے زائد گاڑیوں کو نذر آتش کردیا، پولیس نے اس حملے کو سوئیڈن میں عام انتخابات سے چند روز قبل سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز سوئیڈن کے سب سے بڑے شہر گٹن برگ میں ایک رات میں 20 سے زائد مقامات پر گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔

حکام کے مطابق 16 سے 20 سال کی عمروں کے دو مشتبہ افراد کو گٹن برگ سے گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش کی جائے گی، پولیس کو یقین ہے کہ اس حملے کی سوشل میڈیا پر منصوبہ بندی کی گئی تھی، گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔پولیس کے ترجمان ہینز لپمین نے بتایا کہ ’ہم نے آج تک اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں کو جلتے نہیں دیکھا۔اس حادثے کے باعث آئندہ ماہ 9 ستمبر کو سوئیڈن میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سیاستدانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سوشل ڈیموکریٹک پرائم منسٹر اسٹیفن لوفوین نے سویڈش ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اس واقعہ نے مجھے آگ بگولا کردیا ہے، میرا مجرموں سے سوال ہے کہ آخر تم لوگ کیا کررہے ہو؟اسٹیفن لوفوین نے کہا کہ تم لوگ اپنی ذات، اپنے والدین اور پڑوسیوں کے لیے تباہی پھیلارہے ہو۔‘ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ایک ملٹری آپریشن کی طرح بہت منظم تھا ۔کنزرویٹو اپوزیشن پارٹی کے لیڈر ولف کرسٹرسن نے اپنی فیس بک پر پوسٹ میں کہا کہ ’سوئیڈن ایک عرصے سے ایسے واقعات برداشت کررہا ہے اب ان کا اختتام ہونا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…