پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے کا سڑک پر سرعام شہری پرتشدد ، تھپڑوں کی بارش کر ڈالی ،بعد میں معافی بھی مانگ لی ،پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ،وضاحت طلب

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

کراچی (آن لائن)تحریک انصاف کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے سڑک پر سرعام شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے سڑک پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر ایک ساتھ 12 تھپڑ برسا دئیے تاہم بعد میںا نہوں نے اس واقعے پر غیر مشروط معافی بھی مانگ لی۔ اس معاملے پر اپنے موقف دیتے ہوئے ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا کہ

متاثرہ شہری ایک گاڑی والے کو مسلسل تنگ کر رہا تھا منع کرنے پر شہری نے ان کو گالیاں دیں اور دھکا دیا، جواباً انہوں نے بھی شہری کو دھکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔دوسری جانب تحریک انصاف نے شہری سے الجھنے کے معاملے پر ڈاکٹر عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔ ڈاکٹر عمران شاہ پی ایس129سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…