اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دنیا کی سب سے چھوٹی جمہوریہ ریپبلک آف نورو میں حکام نے فیس بک پر اخلاقی مسائل کے باعث پابندی عائد کر دی ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی سب سے چھوٹی جمہوریہ ”نورو“ نامی ملک وسطی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرے پرمشتمل ملک ہے جس کا کل رقبہ 21 مربع کلومیٹراورابادی تقریباً 10 ہزارنفوس پرمشتمل ہے حکام نے ملک میں فیس بک پر پابندی عائد کردی ہے حکام کے مطابق فیس بک پرلگائی گئی پابندی مبینہ طور پر حکومت کی وسیع سنسر پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فحش مواد کی روک تھام کرنا ہے۔دوسری جانب نورومیں جسٹس وزیر ڈیوڈ ایڈیانگ نے کہنا ہے کہغیراخلاقی مناظر ہمارے عقیدے یا ہماری اقدار کے مطابق نہیں ہے نورومحدود وسائل کے ساتھ ایک چھوٹا سا ملک ہے اورہم بڑے قوموں کی طرح انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
واضح ر ہے کہ جزیرے کی دولت کا راز فاسفورس کی کانیں ہیں جبکہ جزیرہ پرجرمنی،جاپان اورآسٹریلیا کا قبضہ تھا تاہم 1968 میں یہ آزاد ملک بن گیا تھا۔
فیس بک اخلاقی مسائل پیدا: جمہوریہ ریپلک آف نورو نے پابندی لگا دی
10
مئی 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں