کراچی(نیوز ڈیسک)یوم آزادی کے جشن میں پوری قوم مصروف ہے، بچہ بڑا، مرد و زن، جشن آزادی کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں ایسے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار کب کسی سے پیچھے رہنے والے ہیں۔چودہ اگست کے موقع پر کراچی میں میٹرو پول چوک پر ٹریفک پولیس کے افسر اور اہلکاروں نے قومی ترانوں پر رقص کر کے پاکستان سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔کراچی سائوتھ زون کے ٹریفک پولیس اہلکاروں نے یوم آزادی پر وطن سے محبت کا اظہار کیا، افسران اور اہلکار ٹریفک بھی کنٹرول کرتے رہے اور جشن
بھی مناتے رہے۔ٹریفک اہلکاروں نے ہاتھوں میں پاکستان جھنڈے اٹھا رکھے تھے، انہوں نے قومی پرچم کو سلامی بھی پیش کی، ٹریفک اہلکارں نے ناصرف ٹریفک کنٹرول کیا بلکہ ساتھ ساتھ ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا کر رقص بھی کیا۔میٹروپول کے قریب قومی پرچم کیرنگ کی وگ پہنے جھنڈا اٹھائے اہلکار عوام کی توجہ کا مرکزبنا رہا جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار ملی نغموں کی دھنوں پر رقص کرتے اور سیلفیاں بناتے رہے۔اس موقع پر مختلف گاڑیوں اور موٹر سائیل پر گزرنے والوں نے رک کر ان اہلکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں ۔