جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

عمر اکمل کو ڈسپلن کرنے کی ذمہ داری سابق فاسٹ بولر سلیم جعفر نے لے لی

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک)مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل تحقیقات کررہا ہے تاہم وہ یکم ستمبر سے اپنے نئے ڈپارٹمنٹ حبیب بینک کے لئے قائد اعظم ٹرافی میں حصہ لیں گے۔سابق کپتان یونس خان کے بعد عمر اکمل کو ڈسپلن کرنے کی ذمے داری سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور ان کی ٹیم کے ہیڈ کوچ سلیم جعفر نے لی ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین کو حبیب بینک نے ملازمت دے کر ان کے زخموں پر مرہم رکھ لیا ہے۔

لیکن عمر اکمل کے خلاف آئی سی سی کی تحقیقات خاموشی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔حبیب بینک کے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے کی وجہ سے ممکنہ پابندی کا سا منا ہے ٗبینک نے احمد شہزاد کو کپتانی سے ہٹادیا ہے اور قائد اعظم ٹرافی کے لئے اپنے کھلاڑیوں کی فہرست میں احمد شہزاد کو شامل نہیں کیا ہے ٗ ایسے میں حبیب بینک نے ایک اور متازع کرکٹر عمر اکمل کو اپنی کرکٹ ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔عمر اکمل اس سے قبل یو بی ایل میں تھے لیکن بینک کی ٹیم بند ہونے کے بعد عمراکمل نے کئی اور کھلاڑیوں کے ساتھ ڈپارٹمنٹ تبدیل کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حبیب بینک نے نئے ہیڈ کوچ سلیم جعفر نے عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے اور انہیں ڈسپلن کرنے کے لئے ٹاسک لیا ہے۔عمر اکمل پندرہ ماہ قبل پاکستان ٹیم سے اس وقت باہر ہوئے تھیجب انگلینڈ میں چیمپنز ٹرافی سے قبل ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں ان فٹ کہہ کر وطن واپس بھیج دیا تھا۔اس کے بعد عمر اکمل نے قومی اکیڈمی میں مکی آرتھر پر سنگین الزامات لگائے جس پر انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔عمر اکمل نے چند ہفتے قبل میچ فکسنگ کا الزام لگا کر نئے تنازع کو جنم دیا اور ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکالم کے ساتھ بھی ان کے اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک کی جانب سے عمران فرحت کی کپتانی میں کھیلیں گے۔28سالہ عمر اکمل پاکستان کی جانب سے 16 ٹیسٹ 116 ون ڈے اور 82 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں لیکن ان کا کیریئر تنازعات کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی حکام نے عمر اکمل سے اسکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کیا ہے اور پی سی بی سے عمر اکمل کے انٹرویو کی ریکارڈنگ مانگی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…