جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

چیئرمین پی سی بیشہریارامیدوں کے چراغ روشن کرنے کولکتہ پہنچ گئے

datetime 10  مئی‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان امیدوں کے نئے چراغ روشن کرنے کیلیے ہفتے کو پھر بھارت پہنچ گئے ، وہ بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا کودسمبر میں نیوٹرل وینیو پر سیریز کھیلنے کے وعدے کی یاددہانی کرائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ہفتے کو کولکتہ پہنچ گئے ، اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی کرکٹ کے احیا پر بات چیت کرنا ہے، وہ بی سی سی آئی کے صدر جگموہن ڈالمیا سے ملاقات میں نیوٹرل وینیو پر سیریز کی تجویز پھر سے پیش کریں گے۔ گذشتہ دنوں شہریار خان نے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ بھارتی بورڈ بھی ہمارے ساتھ سیریز کے لیے تیار ہے، اب سب چیزیں ان کی حکومت کے ہاتھ میں ہیں۔
شہریار کی جانب سے ڈالمیا کے ساتھ اہم حکومتی آفیشلز سے بھی ملاقات کرکے یو اے ای میں سیریز کیلیے کلیئرنس حاصل کرنے کی کوششوں کا بھی امکان ہے، وہ ڈھاکا سے کولکتہ پہنچے۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بھارتی آفیشلز اور ڈالمیا سے بات چیت کرنا انتہائی ضروری ہے، ہمیں امید ہے کہ وہ دونوں بورڈز کے درمیان دسمبر میں سیریز کے حوالے سے ہونے والی مفاہمت کی یادداشت کی پاسداری کریں گے۔
یاد رہے کہ شہریار خان نے ڈالمیاکے بی سی سی آئی کا صدر بننے کے فوری بعد بھی بھارت کا دورہ کیا تھا مگر ان سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی، البتہ بورڈ کے نئے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر سے مل کر ان سے دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت کا دعویٰ کیا تھا۔ پاکستان اور بھارت نے آخری باہمی سیریز 2012-13 میں کھیلی تھی جب گرین شرٹس تین ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے بھارت پہنچے تھے، وہ ایک روزہ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ٹوئنٹی 20 سیریز1-1 سے برابر رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…