اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوز کے مشہور پروگرام ” کیپیٹل ٹاک “ کی میزبانی محمد جنید کو مل گئی،محمد جنید جو گزشتہ کئی سالوں سے جیو نیوز کے ساتھ وابستہ ہیں انہوں نے کئی میزبانوں کی غیر موجودگی میں ان کے پروگراموں کی میزبانی کی ،اب حامد میر کے جانے کے بعد جیو نیوز انتظامیہ نے انہیں کیپیٹل ٹاک کی میزبانی کے لئے چن لیا ہے ۔اس حوالے سے انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ
کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا سب سے پرانا سیاسی پروگرام جسے حامد میر 16 سال سے چلا رہے تھے اب جب وہ جیو نیوز کے ساتھ نہیں ہیں تو یہ پروگرام میں کروں گا ،یہ میرے لئے اعزاز سے کم نہیں لیکن مشکل وقت میں ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے۔یاد رہے کہ جیونیوز کے پروگرام کی میزبانی گزشتہ 16 سالوں سے مشہور اینکر پرسن حامد میرکر رہے تھے لیکن وہ بطور صدر جی این این میں چلے گئے ہیں۔