پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

برے لوگ ہیں تو اچھے لوگوں کی بھی کمی نہیں! جعلی کرنسی کا دھوکہ کھا کر بکرا بیچنے والے بچے کیلئے پاکستان کی معروف یونیورسٹی کے طلباء نے مثال قائم کر دی، قابل تحسین اقدام

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور مویشی منڈیاں بھی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہیں جس میں لوگ قربانی کے لیے جانور خریدنے جا رہے ہیں، اس موقع پر فراڈیے اور نوسربازوں نے بھی منڈی کا رخ کیا ہوا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا جہاں کچھ لوگ ایک بچے سے بکرا خرید کر لے گئے لیکن اسے جعلی نوٹ دے گئے جب بچے کو پتہ چلے کہ وہ لوگ اسے جعلی نوٹ دے گئے ہیں تو اس نے رو رو کر اپنے آپ کو ادھ موا کر لیا، اس موقع پر کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی اور بتایا کہ اس بچے سے کچھ لوگوں نے 28 ہزار میں بکرا خریدا اور جعلی نوٹ دے کر چلے گئے۔ بچے نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی، اس کی اپیل پر اقراء یونیورسٹی کے چند طالب علموں نے مخیر حضرات اور یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے اس بچے کی مدد کا فیصلہ کیا اور ان طالب علموں نے پچاس ہزار روپے کی رقم اکٹھی کی اور اس بچے کو دے دی، ان طالب علموں نے یہ احسن اقدام کرنے کے ساتھ ساتھ اس بچے اور اس کے بہن بھائیوں کے لیے عید پر پہننے کے لیے نئے کپڑے اور جوتے بھی خرید کر دیے۔ اقراء یونیورسٹی کے طالب علموں کے اس اقدام پر تمام پاکستانی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہیں اور ان کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔ عیدالاضحی کے  موقع پر فراڈیے اور نوسربازوں نے بھی منڈی کا رخ کیا ہوا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ کچھ روز قبل پیش آیا جہاں کچھ لوگ ایک بچے سے بکرا خرید کر لے گئے لیکن اسے جعلی نوٹ دے گئے جب بچے کو پتہ چلے کہ وہ لوگ اسے جعلی نوٹ دے گئے ہیں تو اس نے رو رو کر اپنے آپ کو ادھ موا کر لیا، اس موقع پر کچھ لوگوں نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…