بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ریحام خان کے الزامات کے بھرپور جواب کاصلہ،ضمنی انتخابات کیلئے اداکار حمزہ عباسی کوگرین سگنل مل گیا ،کس حلقے سے الیکشن لڑیں گے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے حلقہ این اے53 سے خالی کردہ نشست پرضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے حوالے سے اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے کوششیں شروع کر دیں،تحریک انصاف کی قیادت نے بھی گرین سگنل دیدیا۔

حمزہ علی عباسی کی والدہ نسیم اختر چوہدری 2002سے2013تک پیپلز پارٹی کی جانب سے مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکی جبکہ حمزہ علی عباسی کی ہمشیرہ فضیلہ عباسی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزارت صحت کی مشیر بھی رہ چکی ہیں۔ذرائع کے مطابق معروف فلم سٹار اور ٹی وی اینکر حمزہ علی عباسی نے این اے53اسلام آباد سے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ٹکٹ کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں،حمزہ علی عباسی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں ،حمزہ علی عباسی تحریک انصاف کلچرل ونگ کے سیکر ٹری بھی رہ چکے ہیں،عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب میں مبینہ الزامات کو کاؤنٹر کرنے میں حمزہ علی عباسی پیش پیش رہے ہیں ،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے این اے53سے حمزہ علی عباسی کو ٹکٹ کا گرین سگنل بھی دیدیا ہے۔دوسری جانب عام انتخابات میں این اے 53 میں عمران خان کی الیکشن مہم کے انچارج زلفی بخاری بھی اپنے والد کو ٹکٹ دلوانے کیلئے متحرک ہیں جبکہ زلفی بخاری کے سسرظفر علی شاہ اپنے بیٹے کو این اے 53سے ٹکٹ کے اجرا کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے حلقہ این اے53 سے خالی کردہ نشست پرضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے حوالے سے اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے کوششیں شروع کر دیں،تحریک انصاف کی قیادت نے بھی گرین سگنل دیدیا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…