پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

واٹس ایپ گروپس میں بھیجے گئے پیغامات کے ساتھ ساتھ بھیجنے والے کی شناخت کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، سیکورٹی کمپنی کے حیرت انگیز انکشافات،انتباہ کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ گروپس میں بھیجے گئے پیغامات کے ساتھ ساتھ بھیجنے والے کی شناخت کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے، سیکورٹی کمپنی کے حیرت انگیز انکشافات،انتباہ کردیا کراچی(این این آئی)فیس بک مسنجر کے بعد واٹس ایپ پیغام رسانی کے لیے دوسری بڑی ایپلیکیشن سمجھی جاتی ہے، دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 1.5 بلین ہے جو روزانہ کم و بیش 65 بلین پیغامات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کا دعوی ہے کہ یہ تمام پیغامات مکمل طور پراینڈ ٹو اینڈ انکرپٹد ہوتے ہیں یعنی کوئی بھی تیسرا شخص نہ ان تک رسائی رکھتا ہے اور نہ ہی ان میں کوئی تبدیلی کر سکتا ہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں پیغام رسانی کسی بھی طرح مکمل طور محفوظ تصور نہیں کی جا سکتی۔اس خدشے کو حقیقی شکل دیتے ہوئے معروف ویب سیکیورٹی کمپنی چیک پوائنٹ (CheckPoint) نے ایک واٹس ایپ ہیک کی نشاندہی کی ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ گروپس میں بھیجے گئے پیغامات کے ساتھ ساتھ بھیجنے والے کی شناخت کو بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔چیک پوائنٹ نے دعوی کیا ہے کہ اس ہیک کے ذریعے واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے کسی بھی پبلک میسج کو پراؤیٹ میسج میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔جیک پواِنٹ کے مطابق ان کی نشاندہی کے باجود واٹس ایپ کی جانب سے تا حال ان خامیوں کو دور نہیں کیا گیا۔واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کیحوالے سے چیک پوائنٹ کا موقف ہے کہ ان کی کمپنی اب تک انکرپشن میں کوئی بڑی خامی دریافت نہیں کر سکی، ان کا کہنا ہے کہ two-way verification طریقہ کار واٹس ایپ کو ہیکنگ سے بچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…