منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

محمود خان اچکزئی کو شکست دینے کا انعام، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قاسم سوری کو اہم ترین عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف انصاف نے بلوچستان سے منتخب ہو نے والے رکن قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا ہے، قاسم سوری نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی انہوں نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔

قاسم سور ی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔نامزد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بنی گالہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا ہے،قاسم سوری کا تعلق بلوچستان سے ہے، اور یہ پی ٹی کے دیرینہ کارکن ہے،قومی اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے،ان کا کہنا تھااپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے، نامزد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عمران خان نے مجھے ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا ہے،بلوچستان کی نمائندگی سے بلوچستان کا احساس محرومی دورہوگا،عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی قاسم سوری نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود اچکزئی نے گیا رہ ہزار چار سو ستاسی ووٹ حاصل کیے۔  تحریک انصاف انصاف نے بلوچستان سے منتخب ہو نے والے رکن قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا ہے، قاسم سوری نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی انہوں نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔قاسم سور ی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…