جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ونڈوز کا کاسفر ختم ہونے کو ہے

datetime 9  مئی‬‮  2015 |

نیویارک (نیوزڈیسک)دنیا بھر میں پرسنل کمپیوٹرز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ نظام ونڈوز کا آخری ورژن ونڈوز 10 ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان مائیکروسافٹ میں ترقیاتی عمل کے شعبے کے ایگزیکٹو جیری نکسن نے اس ہفتے شکاگو می ’مائیکروسافٹ اگنائٹ کانفرنس کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر پر عرصے سے چلنے والے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کےلئے ونڈوز 10 آخری ورژن‘ ہوگا۔مائیکروسافٹ کے مطابق نکسن کا بیان اس تبدیلی کا عکاس ہے جو اس سافٹ ویئر کی تیاری کے سلسلے میں آنے والی ہے۔کمپنی خود بھی پہلے ہی ایسی ہی بات کر چکی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ ونڈوز کو مستقبل میں اپ ڈیٹ کرے گی جیسے کہ ونڈوز ماضی میں بھی اپ ڈیٹ ہوتی رہی ہے۔فرم کے مطابق ونڈوز 10 کے بعد ایک نیا ورڑن پیش کرنے کی بجائے اسی ورڑن کو باقاعدگی سے بہتر بنایا جاتا رہے گا۔ایک بیان میں مائیکروسافٹ کے مطابق ونڈوز کو بطور ایک خدمت کے پیش کیا جائے گا جس میں نت نئی چیزیں ہوں گی اور جیسے اس کے اپ ڈیٹ جاری کیے جاتے ہیں ویسے ہی اپ ڈیٹس ہوں گے۔بیان میںکہا گیا کہ ’فرم کو توقع ہے کہ ونڈوز کا مستقبل طویل عرصے پر محیط ہوگا۔کمپنی کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا ونڈوز 10 کے بعد سے اس آپریٹنگ سسٹم کو کیا پکارا جائےگامائیکروسافٹ پر نگاہ رکھنے والی تجزیے کی کمپنی’گارٹنر‘ کے تحقیق پر مامور نائب صدر سٹیو کلین ہینس کے مطابق ونڈوز 11 نہیں آئےگی۔انھوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ نے ماضی میں ونڈوز نائن کے نام سے ارادتاً گریز کیا تھا اور ماضی کی ڈگر سے ہٹنے کے لیے ونڈوز 10 کا نام استعمال کیا تھا تاہم انھوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ اور اس کے صارفین کے لیے بہت سی مشکلات پیدا ہوئیں۔ہر تیسرے سال مائیکروسافٹ کو سوچنا پڑتا تھا اور اپنا اگلا اہم آپریٹنگ سسٹم تیار کرنا پڑتا تھا۔ ڈیویلپر ایک جگہ بند ہو جاتے اور تین برس پہلے صارفین نے جو چاہا ہوتا تھا ویسا ہی کوئی ورڑن تیار ہو کر سامنے آ جاتانھوں نے کہا کہ مائیکروسافٹ کو لوگوں کو یہ یقین دلانے کے لیے کہ انھیں اس نئے ورڑن کی ضرورت ہے بہت محنت کے ساتھ مارکٹینگ کرنی پڑتی اور بہت زیادہ پیسہ لگانا پڑتا۔ انھیں یہ بھی کہنا پڑتا کہ اس سے بہتر چیز پہلے کبھی تیار نہیں ہوئی۔سٹیو کلین ہینس نے بتایا کہ مائیکروسافٹ کو ونڈوز کے وجہ سے ملنے والی آمدن کا بہت زیادہ حصہ نئے ذاتی کمپیوٹروں (پی سیز) کی فروخت سے حاصل ہوتا تھا اور کمپنی اب جو تبدیلی لا رہی ہے اس سے آمدن متاثر نہیں ہوگی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…