اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلمان غنی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ صدر کے معاملے میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کیا جائے، انہوں نے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوری ملک کا سیاسی پارٹیاں اثاثہ ہوتی ہیں۔ سلمان غنی نے کہاکہ شہباز شریف کی ٹکر کا بندہ ہی ان کا توڑ کر سکتا ہے۔ معروف صحافی نے
کہا کہ پنجاب سب سے بڑا صوبہ ہے مگر ابھی تک اس کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ معروف صحافی نے کہا کہ جہاں تک صدر کا تعلق ہے تو اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کو نظرانداز نہ کیا جائے انہوں نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔