اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملکی اور قومی مفاد کیلئے قانون سازی کی حمایت کریں گے ، سب کو پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردارادا کرنا چاہیے ۔ وہ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف اور(ن) لیگ کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا پرانا تعلق رہا ہے ، پی ٹی آئی کے وفد سے قانون سازی سے متعلق گفتگو ہوئی ہے ،
قومی مفاد میں کی گئی قانون سازی پر حمایت کریں گے ،جمہوریت اور پارلیمنٹ کے استحکام میں پیپلزپارٹی کا کردار رہا ہے ، پی ٹی آئی وفد نے مذاق میں سپیکر کے انتخاب پر بات کی ہے ،نئے پاکستان میں نئی بات ہونی چاہیے ، سینئر ترین پارلیمنٹرینز کو سپیکر بنانا چاہیے ،سینئر ترین پارلیمنٹرینز میں نوید قمر ہیں ، ہم نے پوری کوشش کی کہ سب کو پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ (ن م)