جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف جب تک 6نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں کرتی اس وقت تک آزاد بیچوں پر بیٹھیں گے،اہم سیاسی جماعت نے حمایت کے باوجود الگ رہنے کا اعلان کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تحریک انصا ف ہماری پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے ۔6نقاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں کرتی وہ قومی اسمبلی میں آزاد بینچوں پر بیٹھے گئے اس وقت بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں خاتون سمیت 4 نشستیں ہیں

جن میں سردار اختر جان مینگل، ہاشم نوتیزئی، آغاحسن بلوچ، محترمہ ڈاکٹر شہنازنصیر بلوچ شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سردار اختر مینگل نے واضح طورپر کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے 6نقاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے ہم ایک سال تک انتظار کرینگے اس کے بعد فیصلہ کرنے میں ہماری پارٹی آزاد ہوگی۔دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے سربراہ اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے بلوچستان ہاؤس اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عارف علوی، اور ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کے نامزد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر بی این پی (مینگل)کے رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی ،آغا حسن بلوچ، محترمہ ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب بلوچ بھی موجود تھے۔ دونوں پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہو۔  بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تحریک انصا ف ہماری پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے ۔6نقاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں کرتی وہ قومی اسمبلی میں آزاد بینچوں پر بیٹھے گئے اس وقت بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں خاتون سمیت 4 نشستیں ہیں جن میں سردار اختر جان مینگل، ہاشم نوتیزئی، آغاحسن بلوچ، محترمہ ڈاکٹر شہنازنصیر بلوچ شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…