پشاور (آئی این پی ) پشاور ریپڈ بس منصوبے میں خیبر بازار روڈ اور نوتھیہ روڈ کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا، نئی صوبائی حکومت کے آنے سے قبل ہی منصوبے پرکام مزید تیز کردیاگیا ہے، عالمی معیار اور بہترین میٹریل کے استعمال کے ساتھ کنسٹرکشن کمپنیوں نے کام مقررہ کردہ ڈیڈ لائن میں پوری کرنے کے لئے اقدامات تیز کردیئے ، پہلے مرحلے میں خیبر بازار روڈ اور نوتھیہ روڈ کو چھوٹی گاڑیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے اور ستمبر کے آخر میں
دونوں روڈوں کوپبلک ٹرانسپورٹ کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ صدر روڈ پر مزید 100گارڈ رز رکھ دیئے گئے ہیں گارڈر رکھنے کے عمل ستمبر کے دوسرے ہفتے میں تمام فیزوں پر مکمل ہو جائیگا۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہو لیات کے پیش نظر دونوں سڑکوں کو کھول دیاگیا ہے ایشیائی ترقیاتی بینک اوردیگر اداروں نے منصوبے کو شفاف قرار دیا ہے منصوبے پر کام کا آغاز گزشتہ حکومت میں شروع ہوا تھا اور تینوں فیزوں کاکام تیزی کے ساتھ جاری ہے