سرگودہا(این این آئی)کمشنر سرگودہاڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال نے کہا کہ شجرکاری کو 14اگست یوم آزادی کا اہم حصہ قرار دیاگیاہے او رتمام محکموں اور اداروں کے سربراہان سے چودہ اگست یوم آزادی سے قبل اپنے اپنے اداروں کے احاطوں میں مفید پودے لگائیں تاکہ ملک سرسبزوشاداب ہو سکے اور ماحول کو صحت مند او رخوشگوار بنایاجاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے اور
محکمہ جنگلات خصوصی طو رپر تقریبات منعقد کرے گا جس میں شہریوں کو جنگلات اور درختوں کے اغراض ومقاصد اوراہمیت سے روشناس کیا جاسکے۔کمشنر سرگودھا ڈویڑن نے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدا یت کی کہ وہ چاروں اضلاع کیشہروں اور دیہاتوں کی صفائی کے پروگرام بنائیں اور عوامی آگاہی کیلئے یو م آزادی کی مناسبت اور صفائی کی اہمیت کے با رے بینرز اور پمفلٹ آویزاں کریں۔