اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان نے حلف برداری کی تقریب کو انتہائی سادہ رکھنے کیلئے گارڈ آف آنر نہ لینے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ غیرملکی مہمانوں سمیت دیگر شرکا کی خاطر داری کیلئے انہیں صرف چائے کی پیالی دی جائے گی ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انتہائی سادگی اور خاموشی سے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے ۔ اس موقعے پر ملک بھر میں جشن ، تقریبات ، ہوائی فائرن اور آتش بازی نہیں کی جائے گی بلکہ اللہ پاک کا شکر ادا کیا جائے گا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب کو اس لیے سادہ رکھتے ہوئے گارڈ آف آنرز نہیں لینے کا فیصلہ کیا وہ اسے فضول خرچی اور قومی خزانے پر بوجھ سمجھتے ہیں ۔ جبکہ غیر ملکی مہمانوں اور دیگر شرکا کی تواضح کیلئے کوئی خاص انتظام نہیں کیا گیا بلکہ انہیں ایک پیالی چائے کی دی جائے گی ۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی بطور 19ویں متوقع وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے ۔ جس کے لیے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔