جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

سعودی فوج نے جازان میں حوثیوں کا ایک اوربیلسٹک میزائل مار گرایا

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے ہفتے کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے ملک کوتباہی سے بچا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر چار بج کر پچپن منٹ پر یمن سے جازان میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔یمن میں آئینی حکومت کی مدد

کے لیے قائم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔سعودی محکمہ دفاع کی طرف سے فوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…