جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف، مریم، کیپٹن صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بنچ میں تبدیلی، چیف جسٹس نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف ٗان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تبدیل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ شریف خاندان کے افراد کی اپیلوں پر سماعت کر رہا تھا

تاہم جسٹس عامر فاروق موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے جس کے بعد رجسٹرار آفس نے نئے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا تھا ٗدرخواستوں پر سماعت کے لیے جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ یاد رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا یہ تیسرا بینچ ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید اور جرمانے، مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور جرمانے ٗ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی ٗنواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف درخواست گزار ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کی گئی تھی جس کی سماعت کیلئے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم 8 اگست کو لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے باعث بنچ ٹوٹ گیا تھا، جو ابھی تک دوبارہ تشکیل نہیں دیا گیا۔  سابق وزیراعظم نواز شریف ٗان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تبدیل ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…