ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

2019ورلڈ کپ ،محمد یوسف نے گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیدیا

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے گرین شرٹس کو انگلینڈ میں شیڈول 2019کے عالمی کپ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور میزبان ٹیم انگلینڈ بھی ٹرافی کے لیے سخت حریف ثابت ہو سکتے ہیں۔ایک گفتگو کے دوران43سالہ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس انگلینڈ میں ون ڈے ٹورنامنٹس جیتنے کا تجربہ انہیں ٹائٹل کے لیے فیورٹ بناتا ہے۔

اور چونکہ انگلینڈ میں ہی ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے گزشتہ دو ایونٹس بھارت اور پاکستان نے جیتے ہیں لہذا دونوں میں ہی میگا ایونٹ کو جیتنے کی صلاحیت نظر آتی ہے۔ایک سوال پر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آئندہ برس میگا ایونٹ میں سپنرز کا کردار اہمیت کا حامل ہوگا اور پاکستان کے علاوہ بھارت کے پاس اس حوالے سے بہترین آپشنز موجود ہیں لیکن اگر انہیں تین میں سے کسی ایک ٹیم کو چننے کیلئے کہا جائے تو ان کا انتخاب پاکستانی ٹیم ہوگی جس کے پاس انگلش کنڈیشنز کے لیے بہترین پیسرز بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی فاسٹ بالرز سے کچھ زیادہ متاثر نہیں ہیں جس نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں کچھ زیادہ متاثر نہیں کیا ہے تاہم ان کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کے پاس ہوم ایڈوانٹیج بھی ہو گا جبکہ وہ ون ڈے فارمیٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے جو انہیں ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ بناتی ہے۔سابق پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ان دنوں سابق کپتان سٹیو سمتھ اور سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات سے دوچار ہے اور اگرچہ میگا ایونٹ سے پہلے دونوں ہی قومی ٹیم میں آجائیں گے لیکن اس کے باوجود انہیں میچ پریکٹس اور ہم آہنگی کا زیادہ موقع نہیں مل سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…