ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

آئی سی سی نے ٹی 10لیگ کی باضابطہ منظوری دے دی

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

شارجہ(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھیل کے نئے فارمیٹ ٹی10لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ٹی20فارمیٹ کی شاندار کامیابی کے بعد گزشتہ سال پہلی مرتبہ ٹی10فارمیٹ متعارف کرایا گیا جس کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا مگر گزشتہ ایڈیشن کی آئی سی سی نے منظوری نہیں دی تھی۔تاہم 23نومبر 2018سے شارجہ میں

شروع ہونے والی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی آئی سی سی نے منظوری دے دی ہے۔گزشتہ ایڈیشن کے برعکس اس بار 2نئی ٹیموں کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس مرتبہ کرکٹ لیگ کا دورانیہ 10 دن ہوجائے گا۔گزشتہ برس شارجہ میں اپنی طرز کی پہلی لیگ میں آئن مورگن کی قیادت میں کیرالہ کنگ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ٹی 10لیگ کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ ہم ایک سال قبل دی گئی ذمے داری پر پورا اترے اور ٹی10 کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ فارمیٹ بنادیا ہے۔ٹی 10لیگ کے صدر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ منظوری سے اس فارمیٹ کی عالمی سطح پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور محض ایک سال میں 2 نئی ٹیموں کا اضافہ اس بات کا ثبوت ہے ٹیموں کی تعداد میں اضافے سے نہ صرف لیگ کا دورانیہ 4دن سے بڑھ کر 10ہوجائے گا بلکہ اس سے مزید کھلاڑیوں کو لیگ کا حصہ بننے کا موقع بھی ملے گا۔ٹی 10کرکٹ لیگ کا دوسرا ایڈیشن 23نومبر 2018سے شارجہ کے کرکٹ گرانڈ میں کھیلا جائے گا اور 10دن تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ایونٹ میں مراٹھا عریبینز کی قیادت افغانستان کے اسپنر راشد خان کریں گے جبکہ پختونز کے کپتان پاکستان کے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈ کے کپتان شعیب ملک اور کیرالہ کنگز کے کپتان انگلینڈ کے آئن مورگن ہوں گے۔راجپوتز کی قیادت نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم، بنگال ٹائیگرز کی ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن، نادرن واریئرز کی ڈیرن سیمی اور کراچیئین کی قیادت آسٹریلیا کے شین واٹسن کریں گے۔دوسرے ایڈیشن کے لیے ٹیموں کی ڈرافٹنگ آئندہ ماہ ستمبر میں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…