بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

تیز انٹرنیٹ کا یہ نقصان دنگ کردے گا

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہونا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے مگر اس کا ایک بہت بڑا نقصان سامنے آیا ہے جو دنگ کردینے والا ہے۔ درحقیقت جن لوگوں کے گھروں میں تیز انٹرنیٹ ہوتا ہے، وہ نیند کی کمی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔یہ دعویٰ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ Bocconi یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ تیز براڈ بینڈ اور فائبر آپٹک کیبلز اب عام ہوتے جارہے ہیں۔

اور اس ٹیکنالوجی کے ساتھ لوگوں کی نیند بھی اڑتی جارہی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں کے گھر میں براڈبینڈ انٹرنیٹ ہوتا ہے وہ اوسطاً ان افراد کے مقابلے میں ہر رات 25 منٹ کم سوتے ہیں جن تک براڈ بینڈ کی رسائی نہیں ہوتی۔ تحقیق کے مطابق براڈبینڈ انٹرنیٹ تک رسائی لوگوں کی نیند میں کمی کا باعث بن کر ان کے اندر تھکاوٹ بڑھاتا ہے محققین کے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انٹرنیٹ بہتر ہو تو لوگ آن لائن وقت زیادہ گزارنے لگتے ہیں اور رات گئے تک سوشل میڈیا، ویڈیو گیمز یا ویڈیوز وغیرہ میں مصروف رہتے ہیں۔ درحقیقت ڈیوائسز کو استعمال کرنے کا اشتیاق لوگوں کو بستر سے دور رکھتا ہے، چاہے انہیں صبح جلد اسکول یا دفتر ہی کیوں نہ جانا ہو۔ محققین نے کہا کہ صبح کا سخت شیڈول اور رات کو برقی ڈیوائسز کے استعمال کرنے کی عادت کے نتیجے میں وہ 7 گھنٹے کی نیند سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے اور انہیں دن بھر کی مصروفیات کے بعد آرام نہیں ملتا۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 13 سے 30 سال کی عمر کے افراد انٹرنیٹ زیادہ استعمال کرتے ہیں، اس کے مقابلے میں 31 سے 59 سال کی عمر کے افراد میں بھی یہ رجحان بڑھ رہا ہے تاہم وہ عام طور پر انٹرنیٹ براﺅزنگ کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف اکنامک بی ہیوئیر اینڈ آرگنائزیشن میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…