بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ گوگل میپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں ایک کارآمد فیچر خاموشی سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ درحقیقت اب جب آپ کا کسی دوست کو اپنی لوکیشن ٹریکنگ کی دعوت دیں گے تو اب ایک نیا آئیکون بھی لوکیشن انفارمیشن کے ساتھ سامنے آجائے گا، اور وہ ہے بیٹری لیول۔ جی ہاں اب اگر کوئی پیارا آپ کا متنظر ہوگا تو اس ایپ سے اسے علم ہوسکے گا ۔

کہ آپ کا فون بند ہونے والا ہے یا بیٹری انتہائی لو ہے۔ یہ فیچر آپٹ ان ہے تو یہ معلومات اس وقت تک شیئر نہیں ہوسکے گی جب تک آپ کسی کو اس تک رسائی نہیں دیتے۔ گوگل کی جانب سے اس فیچر کو خاموشی سے متعارف کرایا گیا تھا مگر ایک ریڈیٹ صارف کو اس کا علم اس وقت ہوا جب وہ اپنی بیوی کے راستوں پر نظر رکھتا تھا۔ یہ نئی معلومات اب لوگوں کے لیے یہ بہانہ ناممکن بنادے گا کہ ان کا فون مرگیا تھا یا مرنے والا ہے، اس لیے وہ تاخیر سے پہنچے۔ لوکیشن شیئرنگ کا فیچر گوگل میپس میں گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی کے مطابق یہ فیچر گمشدہ فون کو تلاش کرنے کے لیے بھی کارآمد ہے۔ اس سے قبل گوگل میپ کے ویب ورژن میں گزشتہ ماہ ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا گیا تھا، ویب ورژن میں اب صارفین کو نوٹیفائی کیا جارہا ہے کہ کس وقت انہیں اپنے گھر یا دفتر سے نکلنا چاہیے تاکہ وہ بروقت اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔ گوگل میپ کے ویب ورژن میں رواں سال جنوری سے نوٹیفکیشنز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا مگر یہ اب تک کچھ زیادہ مددگار نہیں تھا۔ مگر اب نوٹیفکیشن میں ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے جسے ٹائم ٹو لیو (Time to leave) کا نام دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…