بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

سیل خریدنے سے پہلے یہ احتیاط پیسے بچانے میں مددگار

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گھر میں ٹیلیویژن تو ہوگا؟ یا وال کلاک بھی ؟ تو ٹی وی کے لیے ریموٹ کنٹرول کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ سیل یا بیٹری سے چلتا ہے جبکہ وال کلاک، کھلونے اور متعدد اشیاءکے لیے بھی ان بیٹریوں کی ضرورت تو پڑتی ہے۔ تاہم بازار سے آپ خراب سیل تو خرید کر نہیں لارہے یا ریموٹ یا کسی بھی چیز کے صحیح سیل خراب سمجھ کر تو نہیں پھینک رہے؟ درحقیقت سیل خریدتے ہوئے

اگر ایک معمولی ٹیسٹ کرلیا جائے تو آپ جان سکتے ہیں کہ وہ کس حد تک ٹھیک ہے جبکہ گھر میں بھی اس طریقے کو آزما کر بظاہر خراب بیٹری کی کنڈیشن جانی جاسکتی ہے۔ کیا اس معمولی پڑیا کے فوائد سے واقف ہیں؟ اکثر ہاف ڈیڈ بیٹری کو ہی لوگ خراب سمجھ کر پھینک دیتے ہیں حالانکہ اس کی زندگی ابھی باقی ہوتی ہے۔ مگر آپ کیسے جانیں گے کہ کس سیل یا بیٹری میں ابھی بھی زندگی باقی ہے؟ ویسے تو پروفیشنل افراد اس کے لیے بیٹری ٹیسٹرز اور وولٹ میٹرز کی مدد لیتے ہیں جو کہ درست ریڈنگ بتاتے ہیں، تاہم یہ ڈیوائسز ہر ایک کے پاس تو نہیں ہوتیں۔ تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟ 9 وولٹ کی بیٹری کی زندگی کے بارے میں آپ اپنی زبان سے مدد لے سکتے ہیں، بس اس کے ٹرمینل کو زبان سے چھو کر دیکھیں۔ اگر آپ کو ہلکا سا جھٹکا لگے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ بیٹری ابھی بھی ٹھیک ہے، تاہم یہ طریقہ کار صرف 9 وولٹ سیل پر ہی کام کرتا ہے، دیگر پر نہیں۔ تو دیگر کے لیے ایک آسان طریقہ ہے کہ انہیں زمین پر عمودی یعنی ان کے نچلے سپاٹ سلور سطح کو فرش سے ذرا اونچائی سے ٹکرائیں۔ نئے الکلائن سیل کبھی بھی زمین سے ٹکرا کر اوپر نہیں اچھلیں گے۔ یہ طریقہ کار AAA، AA، سی، ڈی اور 9 وولٹ بیٹریوں کی زندگی جاننے میں مدد دیتا ہے۔ سیل جتنا مردہ ہوگا وہ زمین سے ٹکرا کر اتنا ہی زیادہ اچھلے گا۔پرانا اسمارٹ فون اس احتیاط کے بغیر فروخت نہ کریں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان بیٹریوں کے اندر زنک میٹل زنک آکسائیڈ میں تبدیل ہوکر بجلی فراہم کرتا ہے۔ تو جب بیٹری نئی ہوتی ہے تو زنک میٹل سختی سے پیک ہوتا ہے اور گرنے پر اچھلتا نہیں،مگر زنک آکسائیڈ ایسے پل بناتی ہے جو اسپرنگ کی طرح کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں جان جتنی کم ہوتی جائے گی، بیٹری اتنی زیادہ اچھلنے لگے گی۔ تو نئے سیل خریدنے سے پہلے یہ طریقہ آزمانا چند روپے کی بچت کرنے میں ضرور مدد دے سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…