بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

گوگل نے پکسل فونز کی تاریخ رونمائی ‘خود لیک’ کردی

datetime 8  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل کی پکسل سیریز کے نئے فونز کی تاریخ رونمائی کمپنی نے خود ہی لیک کردی۔ جی ہاں گوگل پکسل تھری اور پکسل تھری ایکس 4 اکتوبر کو متعارف کرائے جائیں گے اور یہ انکشاف کمپنی نے اپنی ہی ایک ویب سائٹ پر خود کردیا۔ دس از ٹیک ٹوڈے نامی یوٹیوب چینیل کے مطابق پکسل تھری سیریز کے فونز کی تاریخ رونمائی گوگل کی اپنی فیم بٹ ویب سائٹ پر دی گئی۔

اس ویب سائٹ میں برانڈز اور کمپنیاں یوٹیوب ویڈیوز بنانے والے افراد کے لیے اپنی اشیاءکی تفصیلات دیتے ہیں تاکہ ان پر ویڈیوز بن سکیں۔ گوگل اب سستا پکسل فون متعارف کرانے کے لیے تیار گوگل نے اس پر ایک کینیڈین یوٹیوبر کے لیے تفصیلات کا اندراج کیا جس کے مطابق یہ فونز 4 اکتوبر 2018 کو متعارف ہوں گے یا دستیاب ہوں گے۔ فوٹو بشکریہ دس از ٹیک ٹوڈے یوٹیوب پیج تاہم ان تفصیلات کے ساتھ جو تصویر دی گئی وہ 2 سال پرانے گوگل پکسل کی ہے اور پکسل 3 کا ڈیزائن اس سے مختلف ہوگا بلکہ آئی فون ایکس جیسے نوچ کے ساتھ ہوگا۔ ۔اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں لاپروائی سے اپنی ڈیوائسز کی معلومات انٹرنیٹ پر خود لیک کررہی ہیں۔  گوگل پکسل 3 بھی نوچ ڈیزائن سے لیس؟ پہلے سام سنگ نے اپنے گلیکسی نوٹ 9 کی تصویر اور ویڈیو ‘غلطی’ سے لیک کی جبکہ ایپل نے بھی اپنے نئے آئی فونز کا عندیہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن میں دے دیا۔ گوگل کا یہ نیا فون ممکنہ طور پر فور جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا، تاہم فرنٹ کے نوچ میں 2 کیمرے ہوسکتے ہیں جبکہ ایک فرنٹ اسپیکر بھی وہاں دیا جائے گا۔ مگر اس کے بیک پر ہمیشہ کی طرح سنگل کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی بیک پر ہی ہوگا۔ اس میں یو ایس بی ٹائپ سی کنکٹر دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ہیڈفون جیک یہ کمپنی پہلے ہی ختم کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…