منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کا قطری شہریوں کی حج کی ادائی کے لیے آمد کا خیر مقدم

datetime 8  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاضض(این این آئی)قطری حکومت کی جانب سے دانستہ طورپر عازمین حج کے سعودی عرب کے سفرمیں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد نے مناسک حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر سعودیہ کی حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ قطری حکومت نے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن روکنے کے لیے آن لائن سروسز معطل کردی تھیں مگر اس کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد دیگر ذرائع کا استعمال

کرکے حج کے لیے سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ قطری شہریوں کا فریضہ حج میں گہری دلچسپی کا اظہار قابل تحسین ہے اور ان کے اس دینی جذبے کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سراہا ہے۔ سعودی قیادت کا کہنا تھا کہ قطر سے آنے والے عازمین حج ان کے خاص مہمان ہیں اور انہیں ہرممکن سہولت مہیا کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ قطری عازمین حج قطر کی سرکاری ایئرلائن کے سوا کسی بھی دوسری فضائی کمپنی کے ذریعے سعودی عرب آسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…