جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

”لشکر طیبہ کے پانچ مجاہدین دہلی میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ ۔۔۔ “ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے نئے جھوٹ نے پورے ہندوستان میں کھلبلی مچا دی

datetime 6  اگست‬‮  2018 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستانی دارلحکومت دہلی میں لشکر طیبہ کے مجاہدین نے دہشت گردی کا بڑے حملے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس سلسلہ میں لشکر طیبہ کے 5مجاہدین دہلی میں داخل بھی ہو چکے ہیں،بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنیکی ایک اور سازش، بھارتی سکیورٹی اداروں نے اپنے یوم آزادی پر تھریٹ الرٹ جاری کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو

بدنام کرنے کیلئے بھارت کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا اور اس بار اس نے ایک اور سازش کرتے ہوئے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان کے خلاف ایک اور پلان ترتیب دے چکی ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سکیورٹی اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ہندوستانی دارلحکومت دہلی میں لشکر طیبہ کے مجاہدین نے دہشت گردی کا بڑے حملے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس سلسلہ میں لشکر طیبہ کے 5مجاہدین دہلی میں داخل بھی ہو چکے ہیں لہذا سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں۔بھارتی خفیہ اداروں کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ لشکر طیبہ کے پانچ مجاہدین دہلی میں داخل ہو چکے ہیں اور یہ دہشت گردپولیس اور سیکیورٹی اداروں کو دھوکہ دینے کے لئے ہندو اور سکھوں کے لبادے میں بھیڑ والے علاقوں میں قائم بڑے مندروں ،مساجد ،گرجا گھروں،درگاہوں ،بازاروں ،بڑی سرکاری عمارتوں ،ریلوے سٹیشن ،بس اڈے اور دہلی ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں ۔بھارتی سکیورٹی اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری ہونے کے بعد بھارت، کشمیر اور پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی اداروں کی جانب سے اس قسم کے الرٹ کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ پہلے سے اپنی جیلوں میں قید رکھے گئے

کشمیریوں نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کر کے ڈھونگ رچار کر اس کا الزام پاکستان پر دھرا جائے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے اور متعدد کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں آبادکاری کا منصوبہ بھی بے نقاب ہو گیا ہے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پر امن احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران بھارتی افواج نے نہتے پر امن احتجاج کرنیوالے افراد پر آنسو گیس ، پیلٹ گن اور بے دریغ گولیاں برسائیں جس میں کئی کشمیری شہید اور معذور ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…