جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

امریکہ عمران خان کے ساتھ بات چیت کرنے کا تو خواہشمند ،پاکستان کو قرض دینے سے روکنے کے بیان کی وجہ کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اگست‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پاکستان وویونگ مل ایسو سی ایشن کے صدر اور سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین یوسف یعقوب پرنس نے ملکی موجودہ معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان اپنے کرنسی کے بحران سے نکلنے کی جدوجہد میں ہے جو کہ کپتان کی نئی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے تاہم پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے علاوہ کوئی اور آپشنز بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔

گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میں یوسف یعقوب کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے متوقع نئے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بات چیت کرنے کا تو خواہشمند ہے لیکن چینی قرض ادا کرنے کے لیے پاکستان کو بیل آؤٹ دینے کا کوئی جواز نہیں دیے جانے کا بیان پاکستان کو محض دباؤ میں رکھنے کا ہتھکنڈہ ہے جب کہ یہ کوئی نئی بات نہیں کہ امریکا آئی ایم ایف پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ وہ کیا کرتا ہے۔ بیل آؤٹ پیکج کے حوالے سے یوسف یعقوب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اب تک بیل آؤٹ پیکج پر آئی ایم ایف سے ابھی تک کوئی درخواست نہیں کی ہے اور نہ ہی آئی ایم ایف کے کسی بھی اہلکار سے کسی ممکنہ ارادے کے بارے میں بات چیت بھی نہیں ہوئی ہے۔ چین سے معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے یوسف یعقوب کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلے سے ہی اپنے اہم بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کے سبب چین سے 5ارب ڈالرا کا قرض لے چکا ہے اور بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر کو اعتدال پر لانے کے لیے مزید ایک ارب ڈالر قرض کی خواہش ظاہر کی ہے۔  پاکستان وویونگ مل ایسو سی ایشن کے صدر اور سائٹ ایسوسی ایشن کے سابق وائس چیئرمین یوسف یعقوب پرنس نے ملکی موجودہ معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان اپنے کرنسی کے بحران سے نکلنے کی جدوجہد میں ہے جو کہ کپتان کی نئی حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے تاہم پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے علاوہ کوئی اور آپشنز بظاہر مشکل نظر آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…