جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

زلزلے سے ہمالیہ کے کچھ حصوں کی اونچائی میں کمی

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نیپال میں آنے والے زلزلے سے ہمالیہ کے کچھ حصوں کی اونچائی میں کمی آئی ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ماونٹ ایورسٹ کی اونچائی میں بھی کوئی تبدیلی ہوئی ہے یا نہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 25 اپریل کو نیپال میں ریکٹر سکیل پر 7.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے سے ہمالیہ کے کچھ حصوں کی اونچائی متاثر ہوئی ہے۔ لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ارضیاتی تغیر سےآنے والی تبدیلی آہستہ آہستہ ختم ہو جائےگی اور ہمالیہ کے وہ حصے جو دھنس گئے ہیں وہ واپس اپنی جگہ پر آجائیں گے۔سائنسدان ابھی تک ان سیٹیلائٹ تصویروں کا تجزیہ نہیں کر سکے ہیں جس سے یہ پتہ چل سکے کہ زلزلے سے ایورسٹ کی چوٹی کو بھی فرق پڑا ہے یا نہیں۔امریکی جیالوجیکل سروے سےتعلق رکھنے والے رچرڈ برگز نے کہا کہ زلزلے سے دارالحکومت کٹھمنڈو کے شمال مغرب میں لینگ ٹنگ ہمل رینج کا 80 سے 100 میل کا حصہ متاثر ہوا ہے۔لینگ ٹنگ رینج ہی وہ علاقہ ہے جہاں زلزلے کے بعد برفانی تودوں کی زد میں آ کر کئی کوہ پیما ہلاک ہوگئے تھے اور کئی اب بھی لاپتہ ہیں۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ لینگ ٹینگ رینج میں گنیش ہمل سمیت کئی چوٹیوں کی اونچائی متاثر ہو سکتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایورسٹ کی چوٹی کی اونچائی میں کسی تبدیلی کا پتہ لگانے کے لیےگروانڈ سروے اور جی پی ایس سروے کی ضرورت ہو گی۔جرمن ایرو سپیس سنٹر سے تعلق والے جیالوجسٹ کرسٹین منیٹ نے کہا کہ زلزلے کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے پتہ چلا ہے کہ کٹھمنڈو کے شمال میں ارضیاتی پلیٹوں کی حدود سے آگے کے علاقے کی اونچائی میں 1.5 میٹر تک کمی واقع ہوئی ہے۔ہمالیہ کے پہاڑ جنہیں جیالوجسٹ سب سےکم عمر پہاڑ تصور کرتے ہیں وہ انڈین اور یوریشین ارضیاتی پلیٹوں کے آپس میں تصادم کی وجہ سےمسلسل اونچے ہو رہے ہیں لیکن کسی بڑے زلزلے سے تبدیلی کا یہ عمل الٹ بھی سکتا ہے۔نیپال میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ ابھی کوہ ہمالیہ میں آنے والی تبدیلیوں کا تجزیہ نہیں کر سکے ہیں اور ان کی ساری توجہ زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد پر مرکوز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…