جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

اہم یورپی ملک میں نقاب پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد شروع، پہلی مسلمان خاتون کو بڑی سزا سنادی گئی

datetime 4  اگست‬‮  2018 |

کوپن ہیگن(این این آئی) یورپی ملک ڈنمارک میں مسلم خاتون کے چہرے پر نقاب پہننے پر پہلا جرمانہ کر دیا گیا، 28سالہ خاتون کو نقاب کر کے شاپنگ مال جانے پر ساڑھے 19ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے ماہِ مئی میں عوامی مقامات پر مسلمان خواتین کے پورے چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا جس پر یکم اگست سے اطلاق ہو گیا ہے، نقاب پر پابندی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے ۔مسلمان خواتین

کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اْتاریں گی۔ڈنمارک میں مسلم خواتین پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کے مطابق پولیس اہلکار عوامی مقامات پر نقاب لگانے والی خواتین کو نقاب ہٹانے کا حکم دے سکیں گے یا انہیں وہاں سے گھر جانے کے لیے کہیں گے۔اس قانون کی پہلی بارخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈینش کراون یعنی 120پاونڈ جرمانہ طے کیا گیا ہے جبکہ کسی بھی خاتون کی جانب سے چوتھی بار خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار ڈینش کراون تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…