جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہیرے سے بنے سیارے کی دریافت کا دعویٰ :سائنسدان

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )امریکی سائنسدانوں نے نظام شمسی سے باہر ایک ستارے کے گرد ہیرے سے بنے سیارے کی دریافت کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ” 55 Cancrie “ نامی یہ سیارہ 2011 میں نظام شمسی سے باہر ایک ستارے کے گرد گردش کرتا پایا گیا تھا اس کا قطر ہماری زمین سے د±گنا اور وزن زمین سے 8 گ±نا زیادہ ہے جس کی وجہ سے اس کو سپر ارتھ کہا جارہا ہے۔امریکی یونیورسٹی کی ریسرچ کے مطابق خالص کاربن پر مشتمل اس سیارے کی سطح کا درجہ حرارت 2 ہزار 150 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو کاربن کے ساتھ مل کرہیروں کی تخلیق کے لیے انتہائی موزوں قرار دی جارہی ہے۔تحقیق میں شامل ایک محقق کا کہنا ہے اب سے پہلے یہ صرف سائنس فکشن کا خواب تھا جس میں ہیروں سے بنے سیاروں کے بارے میں سوچا جا سکتا تھا لیکن حیرت انگیز طور پر اب ہمارے پاس ایسے حقیقی سیاروں کا ریکارڈ اور ڈیٹا ثبوت کے طور پر موجود ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے نظام شمسی کا زیادہ تر مادہ آکسیجن اور سیلکون پر مشتمل ہے لیکن اس سیارے کا نظام کاربن سے بھرپور ہے یہ نئےدوسری شمسی نظاموں میں دریافت ہونے والے سیاروں کی بالکل الگ درجہ بندی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تحقیق دوسری کہکشاو¿ں میں جھانکنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔واضح رہے کہ ناسا کی اسپٹزرنامی ٹیلی اسکوپ نے اس سیارے کا ڈیٹا اور مختلف تصاویر جمع کی ہیں جس کی مدد سے اس سیارے کا ممکنہ تھری ڈی ماڈل امیج بھی بنایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…