منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کا حیران کن کارنامہ، افغان باشندہ الیکشن لڑ کر رکن اسمبلی منتخب ہو گیا، جانتے ہیں اس نے کس حلقےاور کس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا، سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 2  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کسی کوپاکستانی قوانین سے کھلواڑکی اجازت نہیںدینگے،عام انتخابات میںایک غیرملکی کارکن اسمبلی منتخب ہوناالیکشن کمیشن کی بدترین نااہلی ہے،الیکشن کمیشن فوری طورپراپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگے،ان خیالات کااظہار مرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی،

پاکستان راہ حق پارٹی،مجلس وحدت مومنین کراچی کے صدرعلامہ ابوالحسنین الحسینی،انجینئراجمل حیدری،ڈاکٹرنیازعلی معاویہ،سنی ایکشن کمیٹی،سنی وکلاء فورم،اہلسنّت رابطہ کمیٹی ودیگر تنظیموںکے قائدین ورہنمائوں نے مرکزاہلسنّت میںمنعقدہ ہنگامی اجلاس کے بعد جاری اپنے مشترکہ بیان میںکیا، علامہ اورنگزیب فاروقی ودیگررہنمائوںنے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی26 کوئٹہ سے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پرایک غیرملکی کے رکن اسمبلی منتخب ہونے پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اسے الیکشن کمیشن کی بدترین نااہلی قراردیااورفوری طورپرجیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اورچیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ ایک غیرملکی شخص علی احمدکہرزادجس کاووٹ تک رجسٹرڈنہیںہے کو حلقہ پی بی26 کوئٹہ سے ٹکٹ دینے پرفوری طورپرہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ذمہ داران سے تفتیش اوراس پارٹی پرپابندی عائدکی جائے اوراس بات کی بھی تحقیقات کی جائے کہ ایک پاکستانی رجسٹرڈسیاسی تنظیم نے ایک غیرملکی کوجس کاشناختی کارڈتک افغانی ہونے کی بناء پربلاک ہے اوراس کے پاس اپنے خاندان کے پاکستانی ہونے کابھی کوئی ثبوت نہیں ہے ایسے شخص کوپاکستانی بنانے اورپھرپارٹی ٹکٹ دیکراسے صوبائی اسمبلی پہنچانے کی کیسے جسارت کی ،؟اب توہماری اس بات کوبھی تقویت حاصل ہورہی ہے

کہ بلوچستان میںآئے روزدہشت گردی کے واقعات میںبھی دہشت گردوںکولاجسٹک سہولیات فراہم کرنے میںبھی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کاہاتھ ہوسکتاہے،پاکستانی سیاسی تنظیم ہونے کے ناطے ایک غیرملکی کوپارٹی ٹکٹ دیکربلوچستان اسمبلی پہنچانے کی سازش ناقابل برداشت اوریہ غلطی ناقابل معافی ہے،اگر 24 گھنٹے میں علی احمدکہرزادکونااہل قراردے کرفوری گرفتاراورپاکستانی قوانین سے کھلواڑکرنے پرہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی پرپابندی عائدنہیںکی گئی تواہلسنّت والجماعت پاکستان شدیداحتجاج سمیت آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے پرمجبورہوجائے

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…