جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

اب مسلمان خواتین پر یہ پابندی ہو گی ورنہ اتنا جرمانہ، ڈنمارک حکومت نے حکم جاری کر دیا، مسلم خواتین نے بھی اعلان جنگ کر دیا

datetime 1  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن(آئی این پی )یورپی ملک ڈنمارک میں مسلمان خواتین کے نقاب لگانے پرپابندی کے قانون کا اطلاق ہوگیا،قانون کے خلاف مسلمان خواتین مظاہرہ کریں گی جس کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں، اپنے حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اتاریں گی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پرمسلمان خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کا اطلاق ہوگیاہے،

اس موقع پر نقاب پر پابندی کے خلاف کوپن ہیگن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کے لیے مسلمان خواتین نے نقاب پر پابندی کے خلاف پمفلٹ تقسیم کیے، خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اتاریں گی۔ڈینش دارالحکومت میں آج مسلمان خواتین کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس میں غیرمسلم خواتین بھی نقاب پہن کر مظاہرہ کریں گی۔ڈنمارک میں آج سے مسلم خواتین پر عوامی مقامات پر چہرے پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کے مطابق پولیس اہلکار عوامی مقامات پر نقاب لگانے والی خواتین کو نقاب ہٹانے کا حکم دے سکیں گے یا انھیں وہاں سے گھر جانے کے لیے کہیں گے۔پہلی بارخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈینش کراون یعنی 120پاونڈ جرمانہ کیا جائے گا جبکہ کسی بھی خاتون کی جانب سے چوتھی بار خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار ڈینش کراون تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کا بل مئی میں پاس کیا تھا جس کا اطلاق آج سے ہورہا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…