سرینگر(آن لائن)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان جموں وکشمیر میں عسکریت پسندی کی حمایت نہیں چھوڑے گا تب تک مذاکرات نہیں ہوسکتے بھارت بھی مذاکرات شروع کرنے کے حق میں ہے لیکن پاکستان کو بھارت کے اصل تحفظات کو دور کرنا ہی ہوگا تب جاکر حالات بہترہونگے بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں بپن راوت نے کہا کہ ہم مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں اور ہم بھی پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے حق میں ہیں۔
لیکن پاکستان کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ ہے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان کشمیر میں عسکریت پسندی کی حمایت ختم نہیں کریگا اور اپنی زمین کو بھارت مخالف دہشت گردی کیلئے استعمال کرتا رہیگا تب تک مذاکرات ممکن نظر نہیں آتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اپنے قول و فعل میں تضاد دور کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگرددوں کو کشمیر بھیجنا بند کردے تو مذاکرات کیلئے راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔