ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

انگلینڈ جیت کیلئے کھیلنے آئے ہیں، میچ ڈرا کرنے نہیں، بھارتی کوچ

datetime 31  جولائی  2018 |

برمنگھم(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ انگلینڈ جیت کیلئے کھیلنے آئے ہیں، میچ ڈرا کرنے نہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز اور(آج)سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس وقت جو کرکٹ ٹیمیں بیرونی دور وں پر ہیں ان میں ہندوستانی ٹیم سب سے بہتر ہے ۔جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش بھی اس وقت ملک سے باہر کھیل رہی ہیں۔

ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی اس سے پہلے سری لنکا کا دورہ جنوبی افریقہ زیادہ اچھا نہیں تھا اس لئے ان ٹیموں سے موازنہ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو بہتر کہنے میں حق بجانب ہوں۔ میرا اپنی ٹیم کے لئے ایک ہی پیغام ہے کہ یہاں بے خوف ہوکر کھیلنے اور جیتنے کے لئے آئے ہیں، دفاعی کھیل اور میچ ڈرا کرنا ہماری حکمت عملی کا حصہ نہیں ۔ کوشش یہی ہے کہ ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہے اور کامیابیوں کے سفر کو آگے بڑھاتی رہے۔ ہندوستانی کوچ کے مطابق انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کے ذہن میں یہ بات ڈالنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے کہ انگلینڈ سمیت ہر جگہ جیت سکتے ہیں صرف مثبت انداز میں تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ جنوبی افریقہ کے دورے میں ٹیم نے سیریز ہارنے کے باوجود آخری ٹیسٹ میں فتح حاصل کی ۔مجموعی طور پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا میں چاہتا ہوں کہ ہم اسی طرح جیتنے کے لئے کھیلنے کی کوشش کریں۔انگلینڈ میں 2011 اور2014کے دوروں کے نتائج ہمارے حق میں نہیں تھے لیکن ضروری نہیں کہ اس بار بھی ایسا ہی ہو ہم ٹیسٹ سیریز میں نتائج کو الٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بیٹنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستانی ٹاپ آرڈر ابتدائی 20تا 25اوورز اچھی طرح گزارلے تو بڑے اسکور کی بنیاد پڑ جائے گی۔ انگلینڈ ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ کھیلتے ہوئے ابتدائی اوورز کی بڑی اہمیت ہوتی ہے اور ہم بھی اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…