ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

چار لاکھ 16 ہزار 86 عازمین حج کی سعودی عرب آمد

datetime 31  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کی سول ایو ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں حج سیزن کے آغاز سے اب تک جدہہ کے شاہ عبدالعزیز اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈوں سے چار لاکھ سولہ ہزار چھیاسی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں بتایا گیا کہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر ایک لاکھ 17 ہزار 441 عازمین حج 651 حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچے۔ یہ تعداد گذشتہ برس اس عرصے کی نسبت 7 فی صد زیادہ ہے۔اسی طرح مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز

بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دو لاکھ 98 ہزار 645 عازمین حج 1359 حج پروازوں کے ذریعے مملکت میں داخل ہوئے۔سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ اور ہوائی اڈوں کی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون سے عازمین حج کو ہرممکن سہولت اور آرام پہنچانے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سعودیہ کے ہوائی اڈوں پر ایک گھں ٹے میں 3800 عازمین حج کی آمد، 3500 کی روانگی، آمد ویٹنگ ہال میں 7000 حجاج کے ٹھہرنے اور 12000 کے پلیٹ فارم کے باہر قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ روزانہ 91 ہزار عازمین حج کی آمد اور84 ہزار کی واپسی کے انتظامات کے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…