ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

جرمن شہر کارلسروے سے داعش کے جنگجو کی مشتبہ بیوی گرفتار

datetime 28  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن حکام نے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے لیے کام کرتی رہی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق جنوبی جرمن شہر کارلسروئے میں31 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا۔ یہ خاتون شام میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے کام کرنے کے بعد واپس لوٹی تھی۔پولیس نے اس خاتون کا نام زابینے ایس بتایا ہے۔ جرمنی میں نجی کوائف

کے قانون کے مطابق ملزمان کا پورا نام ظاہر نہیں کیا جاتا۔ بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کو دوسری مرتبہ پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا اور اس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔اس خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے رواں برس عدالت سے وارنٹ لینے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم عدالت نے یہ کہہ کر پولیس کی یہ درخواست مسترد کر دی تھی کہ فقط اسلامک اسٹیٹ کے زیرقبضہ علاقے میں رہنے کی بنا پر کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم اس بابت تحقیقات جاری رہیں اور استغاثہ کو معلوم ہوا کہ ملزمہ نے سن 2013 کے آخر میں جرمنی سے شام کا سفر کیا، جہاں اس نے اسلامک اسٹیٹ کے ایک جنگجو سے شادی کی۔ اس کا شوہر اسی سال دسمبر میں ہلاک ہو گیا تھا۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ غالبا اس خاتون نے دوبارہ شادی کی تھی۔حکام کا کہناتھاکہ اس خاتون نے اسلامک اسٹیٹ کے لیے آن لائن بلاگ کے ذریعے داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں معیار زندگی کی بابت پروپیگنڈا میں حصہ لیا۔ تفتیش کاروں کا یہ الزام بھی ہے کہ اس خاتون نے اس دہشت گرد تنظیم کے لیے خودکش حملوں کی حمایت کی اور خود بھی ایسے کسی حملے کا حصہ بننے پر آمادگی کا اظہار کیا۔بتایا گیا ہے کہ انہی شواہد کی بنا پر عدالت کی جانب سے اس خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے وارنٹ جاری کروائے جا سکے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…